لیگل سروسز کوآرڈینیشن پروگرام

کینیڈین کونسل آف مسلم ویمن (سی سی ایم ڈبلیو) نے پہلی مرتبہ قانونی خدمات کوآرڈینیشن پروگرام شروع کیا ہے جو خاص طور پرکینیڈا میں مسلم خواتین کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد کینیڈین مسلم خواتین کیلئے ثقافتی طور پر مناسب قانونی خدمات کو آرڈینیشن فراہم کرنا ہے جو عائلی قوانین کے مسائل پر قانونی مشورے اور مشاورت کی خواہاں ہیں۔ یہ ایک وَن اسٹاپ ریفرل سروس ہے جوکینیڈا کی مسلم خواتین کے لئے صراحتاً ڈیزائن کی گئی ہے تاکہ کینیڈین اور مسلم عائلی قوانین سے متعلق پیچیدگیوں کے نتیجے میں ان کی منفرد ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

سی سی ایم ڈبلیو کینیڈا کی مسلم خواتین کو انصاف تک منصفانہ اور مساوی رسائی کے جذبے کے تحت قانونی خدمات حاصل کرنے میں مددکرنے پر خوشی محسوس کرتی ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصدکینیڈا کی مسلم خواتین کو ثقافتی طور پر مناسب قانونی خدمات کے حوالے کرنےکی ہماری صلاحیت کو باضابطہ بنانا ہے جو خاندانی قانون کے مسائل کو حل کرتی ہیں اور انہیں تشدّد سے بچاتی ہیں۔

لیگل سروسز کوآرڈینیشن

اس فارم کا مقصد اپنی قانونی خدمات کوآرڈینیشن ٹیم کی مدد کرنا، ان خدمات کی نشاندہی کرنا جن کی آپ کو ضرورت ہو سکتی ہے اور یہ کہ ہم صحیح سمت میں آپ کی مدد اور رہنمائی کر سکیں۔ (اس میں وہ خدمات شامل ہوسکتی ہیں جو "قانونی خدمات" کی درجہ بندی میں نہیں آتیں)۔

اگر آپ دیگر مسائل جیسےکہ ہاؤسنگ، دماغی صحت، فوڈ بینک سروسز وغیرہ کے لئے سپورٹ/ ریفرل کی تلاش میں ہیں، تو براہِ مہربانی info@ccmw.com  پر ای میل کریں۔ 

اگر آپ ہماری قانونی خدمات کی ٹیم میں کسی کے ساتھ رابطہ کرنا چاہتے ہیں، تو براہِ مہربانی مندرجہ ذیل ایڈریس legalservices@ccmw.com پر ای میل کریں یا (647) 622-2221 پر فون کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔ براہِ مہربانی نوٹ کر لیں، کہ کچھ افراد پر ادائیگی کا اطلاق ہو سکتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانےکیلئےکہ یہ کال آپ کے لئے مُفت ہے اپنا فون پلان چَیک کریں۔ 

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہماری لِیگل سروسزکوآرڈنیشن ٹیم میں سےکوئی آپ کوکال کرے، تو ہمیں اپنے نام اور نمبر کے ساتھ ایک ای میل legalservices@ccmw.com  پر بھیجیں اور ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔