جی بی وی (GBV)

کا سامنا کرنے والی مسلم خواتین اور لڑکیوں کی خاطر امداد اور خدمات کے لئے نظام میں موجود رکاوٹوں کو دُورکرنا 

کینیڈین کونسل آف مسلم ویمن (سی سی ایم ڈبلیو) نے صنفی بنیاد پر تشدّد پر مبنی اپنا نیا منصوبہ شروع کیا ہے جس کا عنوان ہے:  جی بی وی (GBV)کا سامنا کرنے والی مسلم خواتین اور لڑکیوں کی خاطر امداد اور خدمات کے لئے نظام میں موجود رکاوٹوں کو دُورکرنا۔ یہ منصوبہ جی بی وی سے نمٹنے میں مسلم خواتین کو درپیش رکاوٹوں کو دُور کرنےکیلئے نظامی تبدیلی کی حکمت عملی اور ٹولز تیارکرےگا۔ یہ پراجیکٹ جی بی وی کا سامنا کرنے والی مسلم خواتین کیلئے خدمات کوآرڈینیشن بھی فراہم کرےگا۔

ہم تسلیم کرتے ہیں کہ صنفی بنیاد پر تشدّد کا سامنا کرنے والی مسلم خواتین کے لئے ایسی خدمات اور معاونت تک رسائی حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے جو ثقافتی طور پر حساس ہیں اور جو ان کی شناختوں اور تجربات کی توثیق کرتا ہے۔  

سی سی ایم ڈبلیو صنفی بنیاد پر تشدّد کا سامنا کرنے والی مسلم خواتین کو خدمات فراہم کرنے والے، کونسلروں اور تھراپسٹس، وکلاء اور قانونی خدمات سے جوڑتا ہے۔ 

10 میں سے 4 سے زائد خواتین نے اپنی زندگیوں میں کسی نہ کسی طرح کے مباشرتی پارٹنرکے تشدّد ( آئی پی وی)کا سامنا کیا ہے۔ 2018ء میں، 44% خواتین نے اپنی زندگیوں میں کسی مباشرتی ساتھی کی طرف سے نفسیاتی، جسمانی یا جنسی تشدّد کی کسی نہ کسی شکل کا سامنا کرنے کی اطلاع دی۔

(اعداد و شمارکینیڈا، 2021ء)

جی بی وی (GBV)

کا سامنا کرنے والی مسلم خواتین اور لڑکیوں کی خاطر امداد اور خدمات کے لئے نظام میں موجود رکاوٹوں کو دُورکرنا 

کینیڈین کونسل آف مسلم ویمن (سی سی ایم ڈبلیو) نے صنفی بنیاد پر تشدّد پر مبنی اپنا نیا منصوبہ شروع کیا ہے جس کا عنوان ہے:  جی بی وی (GBV)کا سامنا کرنے والی مسلم خواتین اور لڑکیوں کی خاطر امداد اور خدمات کے لئے نظام میں موجود رکاوٹوں کو دُورکرنا۔ یہ منصوبہ جی بی وی سے نمٹنے میں مسلم خواتین کو درپیش رکاوٹوں کو دُور کرنےکیلئے نظامی تبدیلی کی حکمت عملی اور ٹولز تیارکرےگا۔ یہ پراجیکٹ جی بی وی کا سامنا کرنے والی مسلم خواتین کیلئے خدمات کوآرڈینیشن بھی فراہم کرے گا۔

ہم تسلیم کرتے ہیں کہ صنفی بنیاد پر تشدّد کا سامنا کرنے والی مسلم خواتین کے لئے ایسی خدمات اور معاونت تک رسائی حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے جو ثقافتی طور پر حساس ہیں اور جو ان کی شناختوں اور تجربات کی توثیق کرتا ہے۔  

سی سی ایم ڈبلیو صنفی بنیاد پر تشدّد کا سامنا کرنے والی مسلم خواتین کو خدمات فراہم کرنے والے، کونسلروں اور تھراپسٹس، وکلاء اور قانونی خدمات سے جوڑتی ہے۔ 

10 میں سے 4 سے زائد خواتین نے اپنی زندگیوں میں کسی نہ کسی طرح کے مباشرتی پارٹنر تشدّد ( آئی پی وی)کا سامنا کیا ہے۔ 2018ء میں، 44% خواتین نے اپنی زندگیوں میں کسی مباشرتی ساتھی کی طرف سے نفسیاتی، جسمانی یا جنسی تشدّد کی کسی نہ کسی شکل کا سامنا کرنے کی اطلاع دی۔

(اعداد و شمارکینیڈا، 2021ء)

کیا آپ سی سی ایم ڈبلیو کی کلائنٹ ہیں جو مالیاتی ایمرجینسی سےگزر رہی ہوں؟

آپ سی سی ایم ڈبلیو ایمرجینسی برسری کیلئے اہل ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ تشدّدکی وجہ سے جس کا آپ نے سامناکیا ہے، قانونی فیسوں کی وجہ سے یا کووِڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے غیر متوقع مالی مشکلات سے دو چار ہیں، تو سی سی ایم ڈبلیو آپ کی مددکیلئے حاضر ہے۔ ہمارا ایمرجینسی برسری کا پروگرام ان حالات میں سی سی ایم ڈبلیوکلائنٹس کیلئے فوری مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

کلائنٹ کی مالی ضرورت، صورتِ حال کی ترجیحات اور صورتِ حال کتنی سنگین ہے، ان سب کی بنیاد پر ہم ہر درخواست پر غورکرتے ہیں۔

براہِ مہربانی سی سی ایم ڈبلیو ایمرجینسی برسری پالیسی اور طریقہ ہائےکارکا جائزہ لیں۔ اگر آپ کی درخواست سے سپورٹنگ دستاویزات غائب ہیں، تو اس پر غور نہیں کیا جائےگا۔

یہ صنفی بنیاد پر تشدّدکیا ہے؟

یہ بدسلوکی کی وہ قسمیں ہیں جن کا سامنا کرنے کا سب سے زیادہ خطرہ خواتین، لڑکیوں، اور ٹو اسپرٹ، ٹرانس اور نان بائنری لوگوں کو ہوتا ہے۔ یہ جسمانی اور جذباتی شکلوں میں ہو سکتا ہے، جیسےکہ:  گالیاں دینا، مارنا پِیٹنا، دھکے دینا، راستہ روکنا، تعاقب کرنا/مجرمانہ ہراساں کرنا، عصمت دری، جنسی حملہ، کنٹرول کرنا، اور ہیرا پھیری کرنا۔ جی بی وی کئی شکلوں میں ہو سکتا ہے: 

  • سائبر 

  • جسمانی

  • جنسی 

  • سماجی 

  • نفسیاتی 

  • جذباتی، اور 

  • معاشی 

نظر اندازکرنا، امتیازی سلوک اور ہراساں کرنا بھی جی بی وی کی شکلیں ہو سکتی ہیں۔ جی بی وی روکا جا سکتا ہے۔  -  وومن اینڈ جینڈر ایکو ایلیٹی کینیڈا (ڈبلیو اے جی ای)

وسائل

یہاں کچھ وسائل دیئےگئے ہیں جو مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

ٹُول کِٹ:  خاندان میں تشدّد کے خاتمےکیلئے مردوں اور لڑکوں کو شامل کرنا پراجیکٹ 

ہم سے رابطہ کریں۔

مزید معلومات کیلئے یا اگر آپ کے سوالات ہیں، تو براہِ مہربانی سی سی ایم ڈبلیوکی خدمت فراہم کرنے والی ٹیم سے gbv@ccmw.com یا(647) 622–2221 پر رابطہ کریں۔